اہم خبریں

غذر اور وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا،موسم مزیدسرد ہو گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کردی، شمالی علاقوں میں سب سے کم درجہ حرات کالام میں منفی 10، گوپس میں منفی 6، پارہ چنار اور مالم جبہ میں منفی 5، دیراور استورمیں منفی 4 اور بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں 2 روز سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،لوگ محصور ہو کر رہ گئے،بلائی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ، وادی کاغان میں تین روز تک جاری رہنے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا لیکن سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شوگران میں دو فٹ کاغان میں تین فٹ ناران میں سات فٹ برف پڑ چکی ہے۔ بارش کے بعد ناران کا درجہ حرارت منفی 6 سے منفی 11، کاغان میں منفی 3 جبکہ شوگران میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں