اہم خبریں

مین ہول سانحہ، عظمیٰ بخاری بھی انتظامیہ پر بر پڑیں، مجھے غلط حقائق فراہم کیے گئے،استعفے کیلئے تیار تھی،مریم نواز نے روکا

لاہور( اے بی این نیوز)ماں اور بیٹی کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسانی جان کے ضیاع کی کوئی گنجائش یا معافی نہیں ہو سکتی۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے غلطی چھپانے کے لیے بعض غلط حقائق فراہم کیے گئے، جو انہیں بطور وزیر اطلاعات میڈیا سے شیئر کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معلومات انتظامیہ کی جانب سے دی گئیں تھیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے پر خود کو شرمندہ محسوس کرتی ہیں اور اسی وجہ سے استعفیٰ دینے کے لیے بھی تیار تھیں، مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں بتایا کہ یہ ان کی ذاتی غلطی نہیں تھی بلکہ انتظامی ناکامی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح مؤقف اپنایا ہے کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تاکہ مستقبل میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :مین ہول میں ماں بیٹی کے ڈوبنے کا واقعہ،انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو ماموں بنا دیا،جا نئے حیران کن انکشافات

متعلقہ خبریں