پاکپتن (اے بی این نیوز ) سینئر سیاستدان پیر احمد شاہ کھگہ انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ مرحوم کے آبائی گاؤں شاہ کھگہ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات، ارکان اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
پیر احمد شاہ کھگہ 24 ستمبر 1966 کو پاکپتن میں پیدا ہوئے۔ وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، پہلی مدت مئی 2013 سے مئی 2018 تک اور دوسری مدت اگست 2018 سے جنوری 2023 تک رہی۔ اس دوران وہ استحقاق کمیٹی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے رکن رہے اور توانائی کے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
احمد شاہ کھگہ نے 2013 کے صوبائی انتخابات میں PP-229 (پاکپتن-III) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر اسمبلی کی رکنیت حاصل کی۔ اپریل 2018 میں وہ مسلم لیگ (ق) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور 2018 کے انتخابات میں PP-193 (پاکپتن-III) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے۔پیر احمد شاہ کھگہ کے انتقال پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں :31 جنوری سے 3 فروری تک موسم کیسا رہے گا،جا نئے محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی















