اہم خبریں

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا دلخراش واقعہ،مقدمہ درج،نئی بحث شروع،جا نئے کیا

لاہور (اے بی این نیوز )لاہورمیں داتادربار کےقریب سیوریج لائن میں گرکرجاں بحق ہونیوالی ماں بیٹی کی ویڈیوسامنے آگئی۔ ویڈیو میں خاتون بیٹی کواٹھائےداتادربار سےنکلنےوالےدروازےکےقریب کھڑی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج7بجکر7منٹ کی ہے۔
ماں بیٹی کےسیوریج لائن میں گرنےکامقدمہ درج کرلیاگیا۔ واقعےکامقدمہ متاثرہ خاتون کےوالدکی مدعیت میں درج کیاگیا۔ والد کاایف آئی آرمیں بیان ہے کہ بیٹےکےفون پربتایاگیا کہ آپ کی بہن اورمیری بیٹی مین ہول میں گرگئی ہیں۔

اور اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں پروجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو فون پر اطلاع دی گئی کہ ان کی بہن اور بھتیجی مین ہول میں گر گئی ہیں، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :کرپشن کیس،سابق خاتون ائول کو سزا سنا دی گئی

متعلقہ خبریں