اہم خبریں

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو حادثہ پیش،جا نئے اب کیا حالت ہے

پشاور (اے بی این نیوز )وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے وقت گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے پرویز خٹک محفوظ رہے اور انہیں صرف معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کے مطابق حادثہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب پرویز خٹک نوشہرہ سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد والد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو احتیاطاً طبی معائنہ کروایا گیا، تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں اور وہ خیریت سے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اور موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات میں کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں :گاڑیوں کی خرید وفروخت،بڑی ڈیجیٹل سہولت متعارف ،گھر بیٹھے فائدہ اٹھائیں،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں