اہم خبریں

فلور ملزمالکان کا ہڑتال کا اعلان،دکانوں سے آٹاغائب ،بحران پیدا ہونیکا خدشہ

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ہوگیا، فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے۔پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا، سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع کے فلور ملز مالکان کی گرفتاری کیلئے بھی محکمہ خوراک نے فہرست تیار کر لی، فلور ملنگ انڈسٹری اور سیکرٹری فوڈ کے درمیان محاذ آرائی ملک گیر آٹے کے بحران میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی فلور ملز ایسوسی ایشن پہلے ہی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں، گرفتاریوں سے صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں