اہم خبریں

حکومت کا رمضان المبارک میں 45 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کیلئے بڑا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران 45 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدن والے افراد کے لیے بڑی راحت کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبے کے عوام کے لیے 47 ارب روپے مالیت کے “نگہبان رمضان پیکیج” کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج سے تقریباً 42 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس پیکیج کے تحت رمضان المبارک سے پانچ روز قبل خصوصی “رمضان سہولت بازار” قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء فراہم کی جا سکیں۔ ان بازاروں میں روزمرہ ضروریات کی اشیاء، جیسے آٹا، چاول، گھی، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں مناسب رکھی جائیں گی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر اہتمام راشن کارڈز کے ذریعے ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے تک کی امداد دی جائے گی۔ اس پیکیج کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو رمضان کے دوران غذائی اشیاء کی خریداری میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر واضح کیا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور حکومت کسی کو بھی عوام کے حقوق سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ اقدام پنجاب کی حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بڑی معاونت ہے، جس سے کم آمدن والے افراد کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت بے قابو، آج بھی بڑی چھلانگ

متعلقہ خبریں