اہم خبریں

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

پشاور (  نامہ نگار     )پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق امتحانات کا آغاز 31 مارچ 2026 سے ہوگا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امتحانی تاریخوں کا اعلان بروقت کرنے کا مقصد طلبہ کو بہتر اور منظم تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ ا نعام اللہ شاہ کے مطابق امتحانات سے متعلق مکمل شیڈول، رول نمبر سلپس اور دیگر اہم ہدایات مقررہ وقت پر جاری کر دی جائیں گی تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں :لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، 38 افراد جان سے گئے،درجنوں تاحال لاپتہ

متعلقہ خبریں