اسلام آباد ( نامہ نگار )وزیراعظم شہبازشریف نےنہروں کے معاملے پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق سی سی آئی کےفیصلےکی روشنی میں نہروں کےمعاملے پرمشاورت کی جائے گی۔ْاجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑشرکت کریں گے۔نہروں کےمعاملے پرشیڈول اجلاس میں وزارت آبی وسائل کےحکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،وزیراقتصادی امور،اٹارنی جنرل کوبلایاگیاہے۔پیپلزپارٹی نے نئی نہروں کے معاملے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ گزشتہ سال وزیر اعظم کی زیر صدارت سی سی آئی نےنہروں کہ تعمیر کو روک دیا تھا۔ وفاقی حکومت نےاتفاق رائےکے بغیر کوئی نئی نہر نہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ فیصلہ ہواتھا کہ سی سی آئی سے باہمی اتفاق کےبغیر کوئی نئی نہریں نہیں بنائی جائیں گی۔
فیصلہ ہواتھاکہ صوبوں کےدرمیان باہمی اتفاق پیدا ہونے تک وفاقی حکومت آگے نہیں بڑھے گی۔ اس سےقبل صدرآصف علی زرداری کو6 اسٹریٹیجک کینالزکی اہمیت پر بریفنگ دی گئی تھی۔
صدرکی زیرصدارت ایوان صدر میں8جولائی 2024کوگرین پاکستان انشیٹیوپراجلاس ہوا تھا ۔ اسٹریٹیجک اہمیت کےحامل6 نہروں میں تھرکینال،رینی کینال،چولستان کینال شامل۔
گریٹر تھر کینال،کچھی کینال اور چشمہ رائٹ بینک کینال شامل ہیں۔ صدرنےتمام اسٹریٹیجک نہروں کے لیےوفاقی،صوبائی حکومتوں سےمسلسل فنڈنگ پرزوردیا تھا۔ صدرمملکت کو ان نہروں کی بیک وقت تعمیرکی ضرورت پر بریف کیا گیا تھا ۔ صدرمملکت کو بریف کیا گیا تھا کہ یہ کینالز گرین پاکستان انشیٹیو کےتحت اہم حصہ ہیں۔ کینالزکی تعمیر کوملکی فوڈ سیکیورٹی بڑھانے،زرعی ترقی کےلیےضروری قراددیاگیا تھا۔
مزید پڑھیں :پھگواڑی کے بزرگ محمد ریاض کو قتل کر دیا گیا، لاش کھوکھر مال کے عقب سے برآمد ، مقدمہ درج















