تہران (اے بی این نیوز ) ایران نے ممکنہ جنگ کے خدشات کے پیش نظر اپنی دفاعی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکی بحری جہاز ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ ایران نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا تاریخی ردعمل دیا جائے گا، جس کی ذمہ داری حملہ آور پر عائد ہوگی۔ایرانی مشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور دفاع کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایران کا مؤقف ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے پرامن اقدامات کا حامی ہے، لیکن کسی بھی بیرونی دباؤ یا طاقت کے استعمال کو قبول نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں :برفباری نے تباہی مچا دی، متعدد مکانات متاثر، اہم شاہراہیں بند ہو گئیں















