لاہور( اے بی این نیوز )لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون اپنی کمسن بچی کے ہمراہ کھلے گٹر میں گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ماں بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
علاقے میں سیکیورٹی حصار قائم کر کے گٹر کے اندر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تلاش کا عمل جاری ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ماں اور بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :ایران کے گرد گھیرا تنگ،جنگ کے بادل گہرے،امریکی بحری بیڑے کی تیزی سے ایران کی جانب پیش قدمی















