اسلام آباد (اے بی این نیوز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں سخت اقدام کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق کیس میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ عدالت کی جانب سے جاری احکامات کے بعد کیس نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور آئندہ سماعت پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کس پالیسی کے حق میں ہیں،بتا دیا ،جا نئے تفصیلات میں















