اہم خبریں

فیملی کے افراد کے مابین آن لائن رابطوں میں اضافہ نئے سائبر سیکیورٹی خدشات کو بھی جنم دے رہا ہے: کیسپرسکی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)فیملی کے افراد کے مابین آن لائن رابطوں میں اضافہ نئے سائبر سیکیورٹی خدشات کو بھی جنم دے رہا ہے: کیسپرسکی

فیملی کے مابین رابطوں اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے کیسپرسکی کی تحقیق،* 86 فیصد افراد خاندان سے رابطے کے لیے پیغام رسانی والی ایپس استعمال کرتے ہیں: کیسپرسکی

58 فیصدافراد باقاعدگی سے خاندان کے دیگر افراد کو ویڈیو کالز کرتے ہیں: تحقیق، 44 فیصد افراد فیملی کے ساتھ مشترکہ اسٹریمنگ سروس اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں۔ 35 سے 54 سال کی عمر کے افراد آن لائن رابطے کے رجحان میں سب سے آگے، 55 سال سے زائد عمر کے افراد عمومی طور پر دیگر عمر کے گروپس کے مقابلے میں ڈیجیٹل طور پر کم متحرک ہیں: سروے

فارغ وقت میں 70 فیصد خاندان ایک ساتھ فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں: کیسپرسکی سروے،کیسپرسکی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں ڈیجیٹل دور میں جدید خاندانی زندگی کے عام رجحانات اور اس کے ساتھ جڑے سائبر سیکیورٹی چیلنجز کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تازہ تحقیق کے مطابق اس وقت تقریباً تمام افراد اپنے خاندان کے افراد سے ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں۔

سروے میں شامل 86 فیصد شرکاء خاندان سے رابطے کے لیے پیغام رسانی والی ایپس استعمال کرتے ہیں، 58 فیصد باقاعدگی سے ویڈیو کالز کرتے ہیں جبکہ 44 فیصد نے مشترکہ اسٹریمنگ سروس اکاؤنٹس بھی قائم کر رکھے ہیں۔

کیسپرسکی کے سروے کے مطابق واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل، وائبر اور دیگر میسجنگ ایپس کے ذریعے باقاعدہ پیغام رسانی خاندان سے رابطے کا سب سے مقبول ذریعہ ہے۔ 35 سے 54 سال کی عمر کے افراد اس رجحان میں سب سے آگے ہیں، جہاں 89 فیصد افراد نے اس طریقے کو ترجیح دی۔ سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس کے ذریعے پوسٹس اور میمز کا تبادلہ بھی خاندانوں کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے، جس میں 53 فیصد افراد شامل ہیں۔ اس رجحان میں 18 سے 34 سال کی عمر کے افراد نمایاں ہیں، جہاں 58 فیصد افراد میمز اور پوسٹس کے ذریعے خاندانی تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

55 سال سے زائد عمر کے افراد عمومی طور پر دیگر عمر کے گروپس کے مقابلے میں کم ڈیجیٹل طور پر متحرک ہیں، تاہم میسجنگ ایپس کے ذریعے خاندان سے بات چیت کرنے والوں کی شرح اوسط کے قریب ہے، جو 85 فیصد ہے۔ اس عمر کے گروپ میں 42 فیصد افراد سوشل میڈیا کے ذریعے میمز اور پوسٹس کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ اگرچہ بڑی عمر کے افراد ڈیجیٹل دنیا میں زیادہ متحرک ہو رہے ہیں، لیکن وہ اب بھی سائبر خطرات اور آن لائن فراڈ کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے، جس کے باعث ضروری ہے کہ خاندان کے بزرگ افراد کو آن لائن تحفظ اور محفوظ ڈیجیٹل استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ فارغ وقت میں 70 فیصد خاندان ایک ساتھ فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ 44 فیصد کے پاس مشترکہ فیملی اسٹریمنگ اکاؤنٹس موجود ہیں۔ آن لائن گیمز بطور خاندانی مشغلہ اتنے مقبول نہیں، جہاں صرف 35 فیصد افراد نے انہیں ترجیح دی۔

کیسپرسکی کی نائب صدر برائے کنزیومر بزنس، مرینا ٹیٹووا کے مطابق جیسے جیسے خاندانی زندگی آن لائن منتقل ہو رہی ہے، یہ قریبی روابط اور یادگار لمحات تخلیق کرنے کے شاندار مواقع فراہم کرتی ہے، لیکن ساتھ ہی اس سے فراڈ اور ہیکنگ جیسے نئے خطرات بھی جنم لیتے ہیں۔ اس لیے آن لائن ایک دوسرے کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ ڈیجیٹل پرائیویسی کا تحفظ اور سائبر سیکیورٹی اقدامات اپنانا اپنے پیاروں کی حفاظت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں ممکن ہو دو فیکٹر تصدیق فعال کریں، ہر اکاؤنٹ کے لیے منفرد اور مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں، غیر متوقع لنکس اور فائلزسے محتاط رہیں، میسجنگ ایپس کے لیے اینٹی فِشنگ تحفظ کے ساتھ قابلِ اعتماد سیکیورٹی سلوشن استعمال کریں اور کیسپرسکی کے ماہرین کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں۔پاور ڈویژن کا نیٹ میٹرنگ صارفین بارے اہم بیان

متعلقہ خبریں