اہم خبریں

آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا

کراچی(اے بی این نیوز)کراچی میں ایک شہری نے معروف برانڈ سے آن لائن کپڑے خریدے، لیکن حیرت انگیز طور پر اسے کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری موصول ہوئی۔ صارف نے برانڈ اور کوریئر کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ میں شکایت درج کرائی اور عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

کراچی کے رہائشی شہری نے یکم دسمبر کو معروف برانڈ کی ویب سائٹ سے کپڑوں کا آرڈر دیا، جس کی مالیت 5 ہزار روپے سے زائد تھی۔ 4 دسمبر کو نجی کوریئر کمپنی نے آرڈر ڈیلیور کیا، لیکن جب پارسل کھولا گیا تو کپڑوں کی بجائے ایک آٹے کی بوری نکلی۔

شہری نے برانڈ کی کسٹمر سپورٹ اور ای میل کے ذریعے رابطے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

بعد ازاں شہری نے عدالت سے رجوع کیا اور رقم کے ساتھ ساتھ 2 لاکھ روپے ہرجانے کی درخواست بھی دائر کی۔ وکیل نے بتایا کہ قانونی نوٹس کے بعد برانڈ نے رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی، لیکن بعد میں رقم کی بجائے واؤچر دینے کی پیشکش کی، جس پر شہری نے عدم اطمینان ظاہر کیا۔

عدالت نے فریقین کو 31 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کیس کی سماعت جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں۔پی ایس ایل میں اہم کرکٹرز کے اپنی فرنچائزز سے بچھڑنے کا وقت آگیا

متعلقہ خبریں