اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے ‘رمضان نگہبان پیکج’ کی منظوری دیدی

لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 47 ارب روپے کے ‘رمضان نگہبان پیکج’ کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت رمضان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار سمیت دیگر امور کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو رمضان میں 3ہزار کی بجائے 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پروگرام کے تحت پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں خود کو تنہا محسوس نہ کرے، دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں۔انڈر 19 ورلڈکپ: سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کا کڑا امتحان آج ہوگا

متعلقہ خبریں