اہم خبریں

آئندہ دو دن موسم کیس رہے گا، لینڈ سلائیڈنگ الرٹ جاری ، کن کن شہروں میں خطرہ ہے، جا نئے تفصیلات

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز تک متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے اور سڑکیں بند ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

الرٹ کے مطابق دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جہاں بارش اور برفباری کے باعث زمینی کٹاؤ تیز ہو سکتا ہے۔ اسی طرح مری، گلیات، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، غذر، باغ اور مظفر آباد میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ کا خطرہ موجود ہے، جس سے مقامی آبادی، سیاحوں اور ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پہاڑی علاقوں میں محتاط رہیں اور موسمی صورتحال کی تازہ اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مقامی انتظامیہ اور ہیلپ لائنز سے فوری رابطہ کیا جائے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے خطرہ ہے،طاقتور جواب دینگے، ایران کا انتباہ

متعلقہ خبریں