اہم خبریں

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 10.5یصد پر برقرار

کراچی( اے بی این نیوز    )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو ساڑھے دس فیصد (10.5%) پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق یہ شرح آئندہ دو ماہ تک برقرار رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ مختلف معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جن میں مہنگائی سرفہرست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد پر موجود ہے، جس نے پالیسی سازوں کو محتاط رویہ اپنانے پر مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اور مقامی معاشی صورتحال، کرنسی مارکیٹ کے رجحانات، درآمدی دباؤ اور مالیاتی استحکام جیسے پہلوؤں کو بھی فیصلے میں شامل رکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود کو برقرار رکھنے کا مقصد معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔

ماہرین کے مطابق پالیسی ریٹ برقرار رہنے سے کاروباری طبقے کو وقتی ریلیف ملے گا جبکہ مہنگائی کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق مزید اپ ڈیٹس اور معاشی تجزیوں کے لیے اسٹیٹ بینک کی آئندہ رپورٹس پر نظر رکھنا ضروری ہوگا۔

مزید پڑھیں :مری میں برفباری ،ہائی الرٹ ایمرجنسی پلان نافذ

متعلقہ خبریں