اہم خبریں

آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے

بلوچستان(اے بی این نیوز)بلوچستان میں شدید بارشوں اور سخت سردی کے باعث محکمہ تعلیم بلوچستان نے جماعت ہشتم کے امتحانات باضابطہ طور پر ملتوی کر دیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ملتوی کیے گئے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔

امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخوں سے متعلق طلبہ اور والدین کو بروقت آگاہ کریں۔

مزید پڑھیں۔سانحہ گل پلازہ: تکنیکی ٹیم کا آخری دورہ مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا عمل جاری

متعلقہ خبریں