اسلام آباد(اے بی این نیوز)نئی تاریخ رقم، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے
عالمی مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، سونا پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافے کا رجحان ہے، پہلی بار سونے کی فی اونس قیمت پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
چاندی کی فی اونس قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، قیمت میں چار فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی اونس چاندی 108 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے والے دن پاکستان میں سونے کی قیمت 6500 بڑھنے سے ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، فی تولہ سونا پانچ لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہو گیا تھا۔
چاندی کی قیمت بھی ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ہفتے والے دن چاندی کی فی تولہ قیمت 10801 روپے تھی۔
مزید پڑھیں۔اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ، سائلین پریشان















