پشاور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے ہفتے کے دن مردان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دن میں اور میری قیادت اڈیالہ جیل جائیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے، بہت جلد ہی ان چوروں، ڈاکوؤں اور ظالموں کا حساب ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کی مردان آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور عبدالولی خان سمیت دیگر جامعات کو اپنی زمینیں دینے والے افراد نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں۔تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق















