اہم خبریں

آٹا مہنگا،جا نئے نئی قیمت بارے

راولپنڈی(اے بی این نیوز        ) مہنگائی ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے، جہاں آٹے اور میدے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عام مارکیٹ میں پرائیویٹ آٹے کی 79 کلو کی بوری 1500 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ پرائیویٹ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 سے بڑھ کر 2850 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں سرکاری آٹے کا 20 کلو تھیلا 1800 روپے میں دستیاب ہے، تاہم شہر کے کئی علاقوں میں سرکاری آٹا نایاب ہو چکا ہے۔

مہنگائی کی لہر یہیں نہیں رکی بلکہ میدہ بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ 80 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 1800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ فائن آٹا بھی اسی تناسب سے مہنگا ہو چکا ہے۔آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی دباؤ کا شکار ہیں اور بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث نرخ بڑھانے پر مجبور ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں روٹی اور نان مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 کا بڑا اضافہ

متعلقہ خبریں