پشاور(اے بی این نیوز) کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائےگا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں اب تک مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 36 ملزمان گرفتارکیے جاچکے ہیں جبکہ اسکینڈل میں ملوث 6 ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق 4 سے زیادہ گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں جمع کر رکھی ہیں، 36 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیےگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن کیس سامنے آیا تھا۔
اس اسکینڈل میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے جعلی کمپنیوں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے اربوں روپے نکلوائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں۔طیارہ 35 مسافروں کو ایئرپورٹ پر بھول کر پرواز کر گیا















