لاہور(اے بی این نیوز)رمضان نگہبان پیکج 2026 کے لیے 4 ارب روپے کا آپریشنل بجٹ طلب کرلیاگیا۔
3.5 ارب روپے بی او پی کے ذریعے انتظامی و مالی امور پر خرچ ہوں گے،50 کروڑ روپے عوامی آگاہی مہم کے لیے جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
مستحق خاندانوں تک بروقت اور شفاف ریلیف پہنچانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،ڈیٹا مینجمنٹ اور جدید نظام کے ذریعے ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب رمضان نگہبان کے لیے اے ٹی ایم کارڈ بنائے گاجومستحقین تک پہنچائے جائیں گے ۔
پنجاب حکومت اس سال بھی رمضان پیکج پر تیس ارب روپے تقسیم کرے گی ،تحصیل سطح پر کیمپ لگا کر لوگوں کو رمضان نگہبان کارڈ دئیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں۔گیس 48 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا اعلان















