اہم خبریں

شناختی ڈیٹا کا تحفظ، نادرا نے انقلابی ایپ متعارف کرادی،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) نادرا نے شہریوں کے شناختی ڈیٹا کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نئی ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے اب صارفین خود اپنے شناختی کارڈ ڈیٹا کے استعمال پر نظر رکھ سکیں گے۔نادرا حکام کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہری یہ جان سکیں گے کہ ان کا شناختی ڈیٹا کہاں، کب اور کس مقصد کے لیے استعمال ہوا۔ ایپ میں ڈیٹا ویریفکیشن کی مکمل ہسٹری دستیاب ہوگی، جس میں واضح طور پر درج ہوگا کہ کس ادارے نے کس وقت اور کس نوعیت کی تصدیق کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شناختی ڈیٹا کے غلط استعمال پر مؤثر چیک اینڈ بیلنس قائم ہوگا، جبکہ ڈیٹا لیک اور غیر قانونی تصدیق جیسے مسائل کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔نادرا کے مطابق نئی ایپ سے شہریوں کی پرائیویسی اور ڈیٹا سکیورٹی میں اضافہ ہوگا، جبکہ سائبر کرائم اور جعلی تصدیقی کیسز کی حوصلہ شکنی بھی ممکن ہو سکے گی۔نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ایپ کو استعمال کر کے اپنے شناختی ڈیٹا کی نگرانی کریں تاکہ کسی بھی غیر مجاز یا مشتبہ سرگرمی کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں :عورت کے حق میں بڑا قانون،اب کسی کو گھورنے، طلاق دینے، دوسری شادی کی دھمکی ،گالی دینے کی ہمت نہیں ہو گی،جوائنٹ فیملی میں زبردستی نہیں رکھا جا سکتا،خلاف ورزی پر سزا،جرمانہ ہو گا

متعلقہ خبریں