اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،عمران خان سے ایک اور اہم ترین عہدہ لے لیا گیا،جا نئے تفصیل

میانوالی( اے بی این نیوز       )نمل یونیورسٹی نے باضابطہ طور پر عمران خان کو بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن 22 جنوری 2026 کو جاری کیا گیا، جس کا حوالہ نمبر NUM/REG/BOG/2026-04 ہے۔نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن (این ای ایف) کے بورڈ آف گورنرز نے یہ فیصلہ اپنی 45ویں میٹنگ میں کیا، جو 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہوئی تھی۔ اجلاس میں نئے بورڈ ممبر کی تقرری کی منظوری دی گئی، جس کے بعد قیادت میں یہ اہم تبدیلی عمل میں آئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، والِد اقبال کو نمل یونیورسٹی میانوالی ایکٹ 2021 کے سیکشن 18 کی ذیلی شق (1)(a) کے تحت نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی نمل یونیورسٹی ایکٹ 2021 میں طے شدہ تمام قانونی تقاضوں کے مطابق کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔

اب یونیورسٹی کے انتظامی اور آپریشنل امور والِد اقبال کی قیادت میں چلائے جائیں گے، جو ایک معروف پاکستانی وکیل، سینیٹر اور ماہرِ تعلیم ہیں۔واضح رہے کہ نمل یونیورسٹی کی قیادت میں یہ ایک بڑی تبدیلی ہے، کیونکہ اس ادارے کی بنیاد عمران خان نے 2008 میں رکھی تھی۔ گزشتہ برسوں میں نمل یونیورسٹی ایک نمایاں نجی تعلیمی ادارے کے طور پر ابھری، جو میانوالی اور پاکستان کے دیگر قریبی علاقوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں :مری میں دو فٹ برفباری، ٹریفک مکمل بند، سیاح واپس روانہ

متعلقہ خبریں