مری (اے بی این نیوز )مری میں گزشتہ رات سےوقفےوقفے سےبرفباری کاسلسلہ جاری ہے۔ مری میں تمام قسم کی انٹری کومکمل طورپربندکردیاگیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطا بق
مری میں اب تک 12انچ تک برفباری ریکارکی گئی ہے۔
بیشترسڑکیں بند،بجلی کی بندش سےلوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گلیات کی بالائی چوٹیوں پرڈیڑھ فٹ بڑف پڑچکی ہے۔آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش اورشدیدبرفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ سیاحوں کا رش ہے۔
ایکسپریس ہائی وے پرٹریفک کانظام متاثرہواہے۔ پی ڈی ایم اےکی سیاحوں کوغیرضروری سفرسےاجتناب کی ہدایت۔ سترہ میل کےمقام پرمری آنےوالی ہرقسم کی ٹریفک کاداخلہ بند۔
مری آنےوالےسیاحوں کی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ادھر دوسری جانب
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ برف باری سے گلیات روڈ جزوی طورپر بندہے۔ دیر میں بھی برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند۔
مزید پڑھیں :طوفانی برفباری، 11 افراد جان سے گئے،متعدد محصور















