اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ ٹرمپ کے دباؤ میں اسرائیل کو سہولت فراہم کررہے ہیں۔ نام تو اس کا امن کیلئے استعمال ہورہا ہے۔ مگر جن دھمکیوں کیساتھ آغاز کیا جارہا ہے اس سے عزائم واضح ہورہے ہیں۔
حماس کو غیر مسلح کرنا یہ فلسطینیوں کی قوت مزاحمت ختم کرنا ہے۔ فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلامی دنیا نے جو کردار ادا کیا ہے وہ نام امن کا لے رہی ہے مگر اسے ٹرمپ کے ایجنڈے پر آگے بڑھ رہی ہے ۔ اسرائیل کی توسیع کا پہلا نشانہ عرب ممالک بنیں گے۔
اسلامی دنیا اپنے پاؤں پر کیوں کلہاڑا مار رہی ہے اور اپنے ہاتھ سے خنجر رکھ رہی ہے۔ اگر امریکہ کل ایران پر حملہ کرتا ہے تو وہ پہلے ہی اسرائیل،لبنان، شام میں داخل ہوچکا ہے۔ اگر ایسی صورتحال بنتی ہے تو اسرائیل پاکستان کی سرحد پر ہوگا۔
کیوں یہ فقط برستی بارش دیکھ رہی ہے کہ اسے طوفان نظر نہیں آتا۔ جو شکایات بانی پی ٹی آئی سے تھیں موجودہ حکومت دو چار ہاتھ آگے چلی گئی ہے۔ جو قانون سازیاں ہورہی ہیں وہ شریعت کے خلاف ہیں یعنی آئین کے خلاف ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی ایم این ایز اقبال افریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا،ویڈیو سامنے آگئی















