اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں۔13 سالہ گھریلو ملازمہ کا ریپ؛ ملزم کا ریمانڈ منظور، حاملہ لڑکی کا ڈی این اے کرانے کا حکم















