اہم خبریں

ایران میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات، ملک بدری کا عمل تیز

ایران(اے بی این نیوز)جرمنی، برطانیہ اور ترکیہ کے بعد ایران میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قزوین جیل میں غیر قانونی افغان مہاجرسمیت7 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

قیدیوں کومنشیات کےمختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ایرانی عدلیہ نے سزائے موت سنائی تھی۔ سزائے موت پانے والے افغان قیدی کی شناخت خیراللہ گلجانی کے نام سے ہوئی۔ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے دو سال قبل افغان شہری کو منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق ایرانی حکام نے 2025میں غیر قانونی اور سنگین جرائم میں ملوث 85 افغان افراد کو سزائے موت کا مرتکب قرار دیا گیا۔

افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر ایران سے ملک بدری کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ ہزاروں غیر قانونی افغان مہاجرین ایران سے ملک بدر کیے جا رہے ہیں۔

رواں ہفتے برطانیہ بھی منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان گینگ کو ملک بدر کر کے بیلجیم جیل بھیج چکا ہے۔ طالبان رجیم کی پشت پناہی میں سرگرم افغان منشیات اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس اب محض علاقائی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر خطرہ بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا

متعلقہ خبریں