اسلام آباد (اے بی این نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی سے متعلق بلز پیش کیے جائیں گے۔ایجنڈے کے مطابق نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس ایکٹ 2012 میں ترمیم کا بل مشترکہ اجلاس میں شامل ہے۔ یہ بل اس سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد صدرِ مملکت نے واپس بھیج دیا تھا۔
اسی طرح دانش سکول اتھارٹی بل 2025 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جسے بھی دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت نے واپس کیا تھا۔اجلاس کے ایجنڈے میں گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل 2025 بھی شامل کیا گیا ہے، جسے اہم سماجی قانون سازی قرار دیا جا رہا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں ان بلز پر غور کے بعد دوبارہ منظوری کی کوشش کی جائے گی، جبکہ دیگر آئینی اور قانونی معاملات پر بھی بحث متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر ، آئندہ انتخابات کے لیے بڑا بریک تھرو،جا نئے تفصیلات















