اسلام آباد(اے بی این نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون ٹیکس میں کمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے باقاعدہ وضاحت جاری کر دی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون ٹیکس یا موبائل فون درآمدات سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی نئی ہدایت یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ویب سائٹ یا پی ٹی اے کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کردہ خبروں پر ہی یقین کریں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی پالیسی تبدیلی یا ٹیکس سے متعلق فیصلے کی صورت میں عوام کو بروقت اور باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا، اس لیے افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں :پنجاب اور وفاق لوکل گورنمنٹ الیکشن سے نہیں بھاگ رہے،بیرسٹر عقیل ملک















