اہم خبریں

لاکھوں سرکاری ملازمتیں

لاہور( اے بی این نیوز        )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ فروری 2024 سے اب تک پنجاب بھر میں کل 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں۔مریم نواز کے مطابق اس میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں سرکاری بھرتیوں، ادارہ جاتی اصلاحات اور سروسز میں توسیع کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں، جبکہ صحت کے کلینکس، سکولز اور سترہ پنجاب سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ 3 ہزار روزگار کے مواقع آسان کاروباری اقدامات کے تحت ایس ایم ای فنانسنگ کے ذریعے فراہم کیے گئے، جو چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو مستحکم کرنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔مزید برآں، 4 لاکھ 75 ہزار 500 روزگار کے مواقع براہِ راست اور بالواسطہ تعمیراتی منصوبوں جیسے اپنی چھت اپنا گھر، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے منسلک ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب غربت کے خاتمے، جامع معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو مستحکم روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی نوجوانوں اور کاروباری طبقے کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں  :مری میں برفباری شروع

متعلقہ خبریں