اہم خبریں

مری میں برفباری شروع

مری ( اے بی این نیوز    )مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ شدید برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے سیاحوں کے لیے بند کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے پر فی الحال صرف مقامی لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال اور ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کیا جا سکے۔ شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں  :حکومت نے سیاسی ترپ کا پتہ کھیل دیا،جا نئے کیا چال چل دی

متعلقہ خبریں