اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اتحادی جماعتوں کو مشترکہ اجلاس کے ذریعے اعتماد میں لے گی۔ پیپلزپارٹی کے بعد اب ایم کیو ایم کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد چند ہی دیر میں اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرے گا، جس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے پر بات چیت متوقع ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ پارلیمانی اتحاد مستحکم اور یکجا رہے۔
مزید پڑھیں :وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا،جا نئے کیا















