اہم خبریں

مریم نواز کاانقلابی فیصلہ،جا نئے کیا

لاہور ( اے بی این نیوز    )پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عالمی معیار کے ایکسٹرنل فائر ہائیڈرینٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہنگامی اجلاس میں واسا کو ہدایت دی گئی کہ کمرشل عمارتوں سے 400 فٹ کی دوری پر فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں۔

حکام کے مطابق ہر فائر ہائیڈرینٹ سے 500 فٹ کے فاصلے پر دوسرا ہائیڈرینٹ بھی لگایا جائے گا تاکہ آگ کے خطرے کے وقت فوری رسپانس ممکن ہو سکے۔ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور آگ سے متعلق ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے اس منصوبے سے بڑے شہروں میں فائر سیفٹی کو بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں  :وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں