اہم خبریں

ملک کے بڑے تعلیمی نیٹ ورک کے سربراہ غائب،اغوا،جانئے تفصیلات

لاہور ( اے بی این نیوز    )لاہور میں تعلیمی حلقوں کے لیے تشویشناک خبر سامنے آ گئی ہے، جہاں KIPS ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد وزیر خان کے مبینہ اغوا کی اطلاع ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق عابد وزیر خان جوہر ٹاؤن میں واقع اپنے دفتر سے گاڑی میں روانہ ہوئے تھے۔ راستے میں انہوں نے اپنے ایک اسٹاف ممبر کو فون کیا۔
اس کال کے دوران اسٹاف ممبر نے مبینہ طور پر شور شرابہ سنا، کسی شخص کو گاڑی کے شیشے پر دستک دیتے اور یہ کہتے ہوئے سنا کہ تم نے میری گاڑی کو ٹکر ماری ہے۔اچانک کال منقطع ہو گئی اور اس کے کچھ ہی دیر بعد عابد وزیر خان کا موبائل فون بھی بند ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد ان کے بھائی طاہر وزیر خان، جو KIPS کے کارپوریٹ آفس میں ڈائریکٹر فنانس ہیں

نے پولیس میں درخواست دی جس پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔طاہر وزیر خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے اور ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حکام سے فوری کارروائی کی اپیل بھی کی ہے تاکہ عابد وزیر خان کو بحفاظت بازیاب کرایا جا سکے۔تاحال KIPS ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں  :موسم نے لی انگڑائی، اسلام آباد میں بارش،سردی میں اضافہ،برفباری کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں