اہم خبریں

موسم نے لی انگڑائی، اسلام آباد میں بارش،سردی میں اضافہ،برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اسلام آباد میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی ہے، جہاں ابر آلود فضا اور ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان برقرار رہے گا۔ شہریوں کو ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے استعمال کرنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کر دی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں سردی کی لہر مزید تیز ہو سکتی ہے اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے دوران سفر سے پہلے موسم کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھیں۔

مزید پڑھیں  :الیکشن کمیشن سے بلاوا؟

متعلقہ خبریں