ڈیوس ( اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کے چارٹر پر دستخط کر دیے ہیں، نیز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی غزہ پیس بورڈ کے چارٹر پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کو غزہ میں امن کے لیے ایک نئی عالمی سفارتی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کئی اہم ممالک نے بھی اس چارٹر میں شمولیت اختیار کی اور اپنے دستخط ثبت کیے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ نے غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کے چارٹر پر دستخط کیے۔ قطر اور پیراگوئے نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے چارٹر پر دستخط کر دیے ہیں۔ اسی طرح ازبکستان، ایتھوپیا، ہنگری، انڈونیشیا اور منگولیا نے بھی غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کر کے اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔
آذربائیجان اور بلغاریہ نے بھی اس عالمی امن اقدام میں شامل ہوتے ہوئے چارٹر پر دستخط کیے۔
پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے اور غزہ میں امن کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اُن تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جو غزہ پیس بورڈ میں شامل ہوئے اور امن کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بورڈ غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد اور مستقبل میں پائیدار امن کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں :ورلڈ کپ میچز بھارت میں نہیں کھیلیں گے بنگلہ دیش کا دو ٹوک مؤقف















