لاہور(اے بی این نیوز) لاہور کی اچھرہ جیولری مارکیٹ میں تاجروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا غبن کرنے والے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کےمطابق اچھرہ جیولری مارکیٹ میں سونا غبن کرنے کے کیس میں ملوث ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری موبائل لوکیشن ڈیٹا اور کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔
پولیس کےمطابق گرفتارملزم شیخ وسیم سےمزید تفتیش جاری ہے،جبکہ سونا غبن کرنے کےحوالےسے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں۔رمضان سے قبل ڈبل منافع خوری، آٹا 130 روپے کلو فروخت ہونے لگا















