اہم خبریں

حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کیلئے متحرک، رپورٹ پیش

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سے متعلق پی ٹی اے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کے لیےحکومت کی جانب سے ساڑھے 3 سال سےکوششیں کی جارہی ہیں جس کے تحت 21 اگست 2022 کو پی ٹی اے نے عمران خان کا اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے ایکس کو لکھا جب کہ توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیس میں سزاؤں کاحوالہ دے کر 18 اپریل 2024 کودرخواست لکھی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 نومبر 2025 کو عمران خان کی 47 ٹوٹس بلاک کرنےکیلئے ایکس کو خط لکھا گیا،ساڑھے 3 سال میں 3 مرتبہ پی ٹی اے نے خط لکھا لیکن ایکس نے درخواست مسترد کردی جب کہ 27 نومبر 2025 کی 47 ٹوئٹس بلاک کی درخواست میں سے ایکس نے ایک ٹوئٹ بلاک کی ۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیز کو پاکستان میں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کا کہا لیکن سوشل کمپنیز نا رجسٹرڈ ہوئیں اور نا پاکستان میں کوئی فوکل پرسن مقرر کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے ممالک میں رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیز دوسرے ممالک کے قوانین کی خود کوپابند نہیں سمجھتیں، سوشل میڈیا کمپنیز دوسرےممالک کی شکایات بھی اپنےقوانین کے مطابق دیکھتی ہیں ۔

مزید پڑھیں۔بگ بیش لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں بابراعظم کا سفر اختتام کو پہنچ گیا

متعلقہ خبریں