اہم خبریں

عمران خان کے حوالے سے خوشخبری،اہم پیش رفت سامنے آگئی،جا نئے کیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ان کی درخواست پر منگوائی گئی کتابیں فراہم کر دی گئی ہیں، جنہیں عدالتی کارروائی کے دوران جیل حکام نے عدالت میں جمع کرایا۔
یہ پیش رفت راولپنڈی کی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سامنے آئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے مطالعے کے لیے منگوائی گئی کتابوں کی فہرست عدالت کے سامنے پیش کی گئی اور بعد ازاں انہیں جیل کے ذریعے عمران خان تک پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو فراہم کی جانے والی کتابوں میں تاریخ اور عالمی سیاست سے متعلق اہم تصانیف شامل ہیں۔ ان میں “انڈیا: برصغیر کی 5 ہزار سالہ تاریخ”، “دی سن مسٹ سیٹ” اور “شٹرڈ لینڈز” شامل ہیں، جو جنوبی ایشیا کی تاریخ، عالمی طاقتوں کے عروج و زوال اور بین الاقوامی سیاست کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔

عمران خان مطالعے کے شوقین ہیں اور وہ قید کے دوران بھی تاریخ، سیاست اور عالمی امور سے متعلق کتب پڑھ کر خود کو مصروف رکھتے ہیں۔ ان کتابوں کی فراہمی کو ان کے روزمرہ معمولات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اور ان کے اہلِ خانہ سے متعلق مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں، جن کی کارروائیاں مختلف عدالتوں میں جاری ہیں، جبکہ جیل میں ان کی سہولیات اور ضروریات سے متعلق امور بھی وقتاً فوقتاً خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن سٹریٹ موومنٹ کی پہلی کامیابی، 8 فروری کو مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی،شفیع جان

متعلقہ خبریں