اہم خبریں

ٹرمپ کی دعوت ، پاکستان کا ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت اختیار کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم محمد شہباز شریف کو امریکا کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دعوت کے جواب میں پاکستان یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک میں ’’بورڈ آف پیس‘‘ (BoP) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

پاکستان کو امید ہے کہ اس فریم ورک کے قیام کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے نفاذ، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں مزید اضافے، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان اس امید کا بھی اظہار کرتا ہے کہ یہ کاوشیں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی تکمیل کا ذریعہ بنیں گی، ایک معتبر اور وقت کے تعین شدہ سیاسی عمل کے ذریعے، جو بین الاقوامی قانونی حیثیت اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہم آہنگ ہو، اور جس کے نتیجے میں 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر القدس الشریف کو دارالحکومت رکھنے والی ایک آزاد، خودمختار اور متصل ریاستِ فلسطین کا قیام عمل میں آئے۔

پاکستان ان اہداف کے حصول اور اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرتے رہنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں :آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کی سکیم پرعملدرآمد شروع ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں