اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔عالمی بازار میں سونا 127 ڈالر مہنگاہوگیاجس کے بعد 4840 ڈالر فی اونس کی بلند سطح قائم ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 12 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد ایک تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگیااورایک تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
دس گرام سونابھی 10 ہزار 888 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔
ایک تولہ چاندی 64 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 9933 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔وفاقی حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا















