اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ، جا نئے نئی قیمت

کراچی ( اے بی این نیوز      )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں دونوں کو حیران کر دیا ہے۔ مسلسل اضافے کے رجحان کے باعث سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں نے نئی بلندی چھو لی ہے۔ فی اونس سونا 43 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 713 ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جو اب تک کی بلند ترین سطحوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : اسمبلی تحلیل،عام انتخابات کا اعلان

متعلقہ خبریں