اہم خبریں

8 فروری کو بسنت ، اب زمین اور آسمان پر بھی عمران خان کی پتنگوں سے احتجاج ہوگا، نورین نیازی کا اعلان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے حکومت اور انتظامیہ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ ہم سے ڈر بھی چکے ہیں اور ہار بھی چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ظالم اور بزدل ہیں لیکن ہم یہاں آتے رہیں گے اور ان شاء اللہ ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

نورین نیازی نے کہا کہ ہر بار ملاقات کروانے کا جھوٹا وعدہ کیا جاتا ہے، اب ہمیں ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہم ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر بھی لاتے ہیں مگر ایس ایچ او اس کی طرف دیکھتا تک نہیں، ججز کی حیثیت ختم ہو چکی ہے اور قانون کی عملداری ختم نظر آتی ہے۔

انہوں نے 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے دلچسپ انداز میں کہا کہ احتجاج کے روز انہوں نے بسنت کا اعلان کر دیا ہے، تو اب زمین اور آسمان پر بھی عمران خان کی پتنگوں سے احتجاج ہوگا۔ ان کے مطابق یہ احتجاج محض علامتی نہیں بلکہ عوامی غصے اور مزاحمت کا اظہار ہوگا۔نورین نیازی نے کہا کہ ہم تو صرف عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، عوام نکل رہی ہے اور یہ تو صرف آغاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ایک دن یہ لوگ عمران خان سے معافی مانگیں گے۔

مزید پڑھیں : سیلاب کا خطرہ، فیڈرل فلڈ کمیشن نے الرٹ جاری کر دیا

متعلقہ خبریں