اہم خبریں

ماہ رمضان کا آغاز کب ہو گا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد کل بروز بدھ 21 جنوری کو یکم شعبان المعظم متوقع طور پر شروع ہوگا۔ چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد اسلامی مہینے کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ماہِ رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ شعبان المعظم کے دنوں کی تعداد پر منحصر ہے۔ اگر شعبان 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہوگا، جبکہ شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کی صورت میں رمضان کا آغاز 20 فروری 2026 سے ہوگا۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ماہِ شعبان کے اختتام پر اجلاس کر کے شہادتوں کی روشنی میں رمضان کے چاند کی حتمی تصدیق کرے گی، اور اسی کے مطابق سرکاری سطح پر رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق رمضان کے لیے شفاف اور سودمند پیکج تیار کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مذہبی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور افطار، تراویح اور صدقات کے سلسلے میں عملی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں : علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا

متعلقہ خبریں