اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں سیشن کورٹ اسلام آباد نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری 2026 تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، جس کی بنیاد پر یہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس فیصلے کے بعد متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ وارنٹ گرفتاری پر فوری عمل درآمد کریں اور علی امین گنڈا پور کو عدالت میں پیش کریں۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بدستور بند رکھنے کا فیصلہ برقرار

متعلقہ خبریں