راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) مری روڈ توسیعی منصوبے میں بڑی تبدیلی، سڑک کی چوڑائی بڑھانے کا فیصلہ۔ آرڈی اے نے مری روڈ کی چوڑائی 15 فٹ سے بڑھا کر 20 فٹ کرنے کی منظوری دے دی۔
لیاقت باغ سے چاندنی چوک تک مری روڈ دونوں اطراف سے توسیع کی جائے گی۔ مری روڈ توسیعی منصوبے کی لاگت 8 ارب سے بڑھا کر 17 ارب روپے مقرر۔ نظرِ ثانی شدہ منصوبے میں سروس روڈز کی تعمیر بھی شامل۔
48 کنال اراضی حاصل کی جائے گی، زمین کے حصول پر 17.7 ارب روپے لاگت آئیگی۔ منصوبہ اے ڈی پی میں شامل ہونے کے بعد تعمیراتی کام شروع ہوگا۔ مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد تک سگنل فری کوریڈور بنانے کا ہدف۔
راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی مری روڈ پر دو پارکنگ پلازوں کی تجویز بھی ہے۔ پارکنگ پلازے بی بی ایچ اور کمرشل مارکیٹ میں تعمیر کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :موبائل ڈیٹا سروس معطل















