اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس آئے ہیں،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کےساتھ بھی ملاقات کی تھی،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی کےکیسز سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں ۔
بیرسٹر گوہر نےمزیدکہا 26 آئینی ترمیم کے بعد سےبانی کےکیسزکی سماعت نہیں ہوئی،آج بانی سے ملاقاتوں کادن ہے،وکلا اورفیملی ممبران اڈیالہ جیل جائیں گے،ہمارا مطالبہ ہےکہ قانون پر عمل کرتے ہوئے بانی سے ملاقاتیں کروائی جائیں۔
مزید پڑھیں۔لیسکو صارفین کیلئے سولرگرین میٹر پر پابندی عائد















