راولپنڈی(اے بی این نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج احمد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کرنی ہے، ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں ہیں، ان سے ملاقات سے متعلق اختیارات جیل حکام کے پاس ہیں، معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
جج امجد علی شاہ نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
مزید پڑھیں۔شائقین ایک ہی روز 2 پاک بھارت ٹاکرے دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار















